29 مئی 2012 - 19:30

امريکا کے ڈرون طياروں نے چند گھنٹوں کے فاصلے سے دوبار پاکستان کے قبائلي علاقوں پر حملہ کيا.

ابنا: پاکستان کے قبائلي علاقے شمالي وزير ستان کے علاقے دتہ خيل ميں پير کي رات امريکا کے ڈرون طيارے نے ايک بار پھر حملہ کيا جس ميں کم ازکم چار افراد مارے گئے اس سے پہلے پير کو ہي صبح ،  مير علي کے قريب امريکي ڈرون طيارے نے حملہ کرکے آٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دئے تھے مقامي ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں عيسوي سال کے آغاز سے لے کر اب تک امريکا  پاکستان ميں  بارہ ڈرون حملے کر چکا  ہے جن ميں سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہيں پاکستان ميں امريکي ڈرون حملوں ميں ايک ايسے وقت شدت آتي جارہي ہے جب نيٹو سپلائي پر پابندي کے بعد سے پاکستان اور امريکا کے تعلقات کافي کشيدہ چل رہے ہيں اور پاکستان کے عوام اس طرح کے ڈرون حملوں کے سخت خلاف ہيں........

/169